دوست نے دوست کا گھر لوٹ لیا، کیمرہ فوٹیج سے پکڑا گیا، ایس پی حسن سردار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قریبی دوست نے ہی دوست کا گھر لوٹ لیا، لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے پکڑاگیا – ایس پی شاہ فیصل حسن سردار نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہ فیصل کالونی میں آئرلینڈ کی رہائشی فیملی کو لوٹنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ شعیب رضا نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ بہن کی شادی پر کراچی آیا تھا ، شعیب رضا فیملی کے ساتھ کھانا کھانے سی ویو گیا ، ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا، حسن سردار نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گھر کا تالا توڑ کر پانچ لاکھ نقدی اور چالیس لاکھ کی مالیت کاسامان لوٹا، پولیس نے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تصویر حاصل کی ، ملزم یاسر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چالیس لاکھ مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں