گلشن اقبال میں‌ واقع رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی پورشنز، مکینوں کا اعتراض، بلڈر کی دھمکیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کے بل بوتے پر تعمیراتی قوانین کی پامالی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے- پلاٹ نمبر A-69 بلاک 13/C گلشن اقبال میں واقع رہائشی پلاٹ‌ پر گلشن ٹاؤن میں تعینات کرپٹ ترین ڈائریکٹر امتیاز یزدانی اور ان کے رشوت خور اسٹاف نے آنکھیں بند کرنے کے عوض پلاٹ پر تعمیراتی قوانین کی بدترین خلاف ورزی پر آنکھیں بند کر لی ہیں- ذرائع نے بتایا کہ یزدانی اینڈ کمپنی نے اس ضمن میں مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے، جس کی بنا پر رہائشی مکان کے نقشہ پر بننے والے غیرقانونی پورشنز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں- معلوم ہوا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بھی غیرقانونی پورشنز کے خلاف آواز بلند کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایس بی سی اے کو شکایات بھی دی ہیں لیکن اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے، جبکہ بلڈر معترضین کو دھونس دھمکیوں کے ذریعے قابو میں کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں