پی سی بی نے آسٹریلیا،سری لنکاانڈر19سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اورسری لنکا کرکٹ بورڈ کو انڈر19 سیریزکھیلنے کی پیشکش کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کام شروع کردیا ہے جنہوں نے آسٹریلیا اورسری لنکا سے رابطہ کر کے دونوں بورڈزکو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں بورڈز کو تجویز دی ہے کہ 2018 کے آغاز میں ہونیوالے انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل سیریز کھیلی جائے تا کہ تینوں ٹیمیں میگا ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کرسکیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے آسٹریلیا کو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی تجویز دی ہے کیونکہ اگر سیریز پاکستان میں شیڈول کی جاتی توآسٹریلیا اور سری لنکا کی جانب سے ٹیمیں بھیجنے سے انکار کا خدشہ موجود رہتا مگر یواے ای میں میچز کروانے سے سکیورٹی کا بہانہ باقی نہیں رہے گا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہارون رشید نئی ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے انجام دے کر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں کیونکہ قبل ازیں وہ کئی عہدوں پر ناکامی کی مہر لگوا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں