عبدالستّار ایدھی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) 08 جولائی 2016 عبدالستّار ایدھی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آج ان کی ساتویں برسی پر لگا جیسے قوم اپنے اس عظیم محسن کو بھلا چکی۔ ایدھی صاحب ان چند لوگوں میں سے تھے جنہوں نے ریاست اور وطن سے لیا کچھ نہیں دے بہت کچھ گئے۔۔۔یہاں تک کہ انہوں نے کبھی ریاست سے چندہ اور ڈونیشن بھی قبول نہیں کیا۔۔۔۔اپنے آخری ایّام میں جب حکومت نے انہیں ائرایمنولینس اور بیرون ملک علاج کی آفر کی تو انہوں نے انکار کردیا۔ اور کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہیں کئی ممالک نے شہریت آفر کی مگر انہوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا، کراچی بد امنی کے دنوں میں انہیں بڑی مشکلات درپیش رہیں انہیں تھریٹس انتہا پسند سیاسی اور مذھبی جماعتوں کی طرف سے تھیں لیکن وہ اہنے مشن پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے کراچی سے خدمت خلق کا آغاز کیا اور پھر اسے پورے ملک تک پھیلا۔