لاہورکے مختلف علاقوں سے پولیس نے 33پتنگ باز گرفتار کرلئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن شالیمار، مغلپورہ، شاہدرہ، وحدت کالونی، لوئرمال، شفیق آباد، گلشن راوی، سمن آباد اور اچھرہ سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 33 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں