خیرپور میڈیکل کالج کی سابقہ ایچ او ڈی لیڈی ولنگٹن ڈاکٹر کلثوم آزاد لاشاری کے خلاف جاری تحقیقات اچانک بند

خیرپور (ایچ آراین ڈبلیو) خیرپور میڈیکل کالج کی سابقہ ایچ او ڈی لیڈی ولنگٹن ڈاکٹر کلثوم آزاد لاشاری کے خلاف جاری تحقیقات اچانک بند، پرنسپل خیرپور میڈیکل کالج کی شکایت پر ڈاکٹر کلثوم آزاد لاشاری کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری جاری تھی، تمام شوکاز نوٹس اور انکوائری اچانک بند کر کے ڈاکٹر کلثوم لاشاری کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کلین چٹ جاری کردی گئی، سابقہ سیکریٹری صحت نے ڈاکٹر کلثوم لاشاری کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی تھی، نگراں سیٹ اپ نے انکوائری پر عمل کے بجائے انکوائری سرد خانے میں ڈال دی، ڈاکٹر کلثوم آزاد کی دوبارہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال خیرپور ایچ او ڈی کے تعیناتی کے لئے بھاگ دوڑ تیز، ڈاکٹر کلثوم لاشاری سرکاری اسپتال میں آپریشن کے لئے مبینہ طور پر رقم کا تقاضا کرتی تھی، سابق چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے ڈاکٹر کلثوم لاشاری کے شوکاز کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا، سابق چیف سیکریٹری نے ڈاکٹر کلثوم لاشاری کو فائنل شوکاز جاری کیا تھا