صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

صادق آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، مقتولین گنے کی کٹائی کے لئے کچے کے علاقے میں گئے ہوئے تھے۔ صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنےکی کٹائی کیلئے کچےکےعلاقے گئے تھے، کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔