نوابشاہ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 03 سگے بھائی جاں بحق

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) نواب شاہ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سرہاڑی لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے تین سگے بھائیوں کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ یسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو سکرنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ شمن خاصخیلی ، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی ،24 سالہ منور خاصخیلی شامل ہیں، جبکہ آصف خاصخیلی زخمی ہوا ہے۔ چاروں بھائی محنت مزدوری کیلیے جا رہے تھے،پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا ۔