تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے نان کسٹم پیڈ کپڑے کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران اسمگل شدہ کپڑے سے لوڈ سوزوکی کو قبضہ میں لیکر ملزم طاہر ولد لیاقت زادہ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی سوزوکی میں لوڈ میں 45 عدد اسمگل شدہ کپڑے کے تھان/رول اور نقدی رقم برآمد۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی نمبری KW-3368 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم و برآمدہ کپڑے کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔