اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 6 کاروائیوں کے دوران 25 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔ فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافروں کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمد۔ خاتون سمیت ملزم بذریعہ پرواز نمبر GF-791 بحرین کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ راولپنڈی میں واقع کارگو آفس میں پارسل میں موجود 2 کلو 132 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔ سمبڑیال میں واقع اسلامیہ ڈگری کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد۔ تختہ بیگ جمرود روڈ پشاور پر گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمد۔ زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 16 کلو چرس برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔