گلستان جوہر پولیس کی اہم کارروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلستان جوہر پولیس نے موٹر سائیکلیں چھینے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گلستان جوہر پولیس نے موٹر سائیکل چھنینے کی وارداتوں ملوث ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد بابو علی اور جمیل ولد خیل احمد شامل، ملزمان مورخہ 2023۔11۔01 کو علاقہ تھانہ شارع فیصل کی حدود سےموٹر ساٸیکل 125 چھین کر فرار ہوئے تھے ، جسکا مقدمہ الزام نمبر 1117/2023 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ شارع فیصل میں درج ہے، ملزمان کو پولیس نےچھینی ہوٸی موٹر سائیکل نمبری KEO 4528 ہنڈا 125 سمیت گرفتار کرلیا، مزید گرفتار شدہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ، مز ید تفتیش کے لیے شعبہ اے وی ایل سی گلشن ڈویژن کے حوالے کیا جارہا ہے