تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور محفوظ رہا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لانڈھی نمبر 4 میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی ، حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا۔ لانڈھی نمبر چار تھانے کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ، جس کی آواز اتنی زور دار تھی کہ لانڈھی پولیس اسٹیشن میں بیٹھے افسران و اہلکار اور اطراف کے رہائشی متعدد افراد گھر سے نکل آئے۔ پولیس نے دیگر افراد کی مدد سے کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو باہر نکالا، خوش قسمتی سے ڈرائیور بالکل محفوظ تھا۔
کار پول سے اتنی زور دار طریقے سے ٹکرائی تھی کہ وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی، اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس میں ڈرائیور محفوظ ہوگا۔