چاکیواڑہ کی حدود میں بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی: چاکیواڑہ کی حدود میں بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ. ابتدائی معلومات کے مطابق گھر میں موجود لائسنس یافتہ پستول پڑا ہوا تھا. پستول سے اتفاقیہ گولی چلی جس سے بچی مریم دختر شوکت علی زخمی ہوئی. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی لیاری حسیب جاوید سومار موقع پر پہنچے, اور معاملے کی تحقیقات کی. پستول لائسنس یافتہ ہے اور مصدق کے نام پر ہے. پستول ریکور کر لیا گیا ہے, ملزم مصدق کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے. واضح رہے کے یہ ہوائی فائرنگ کا وقوعہ نہیں ہے. بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے. معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے.