احمد شاہ فن و ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں، معروف دانشور انور مقصود

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پہلے المنائے فیسٹیول 2024ء کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا۔ معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے المنائے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ المنائے فیسٹیول 2024ء میں آرٹ ایگزیبیشن، ڈرم سرکل، ڈانس، اوپن میوزک اینڈ لائیو پینٹنگ اور ڈانس پرفارمنس شامل ہیں، معروف گلوکار شفقت امانت علی آج المنائے فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔ المنائے فیسٹیول 2024ء میں فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، آرٹ ایگزیبیشن میں آرٹس کونسل کے آرٹ سکول کے طلبہ کی جانب سے بنائے گئے فن پارے بھی شامل ہیں۔