خاموش اور مایوس ووٹرز جماعت اسلامی پر بھروسہ کریں، محمد فاروق امیدوار پی ایس 91

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین یوسی-7 اور جماعت اسلامی کی طرف سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس-91 محمد فاروق فرحان نےیوسی-7 آفس اولڈ جامعہ ملیر روڈ پر ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ترازو ہی عوامی امنگوں کی امید ہے اور بڑے اداروں کی سروے رپورٹ اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ اس بار عوام نے ترازو کو ہی اقتدار میں لا کر برسوں کی لوٹ‌ مار، کرپشن، اقربا پروری اور بدیانتی کا خاتمہ کرنا ہے، استقبالیہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے حق میں بلند وشگاف نعرے بلند کئے، محمد فاروق فرحان نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر صورت میں‌ نکل کر ووٹ‌ ڈالیں، آپ کا یہ ووٹ دراصل قوم کی امانت ہوتا ہے، انہوں نے خاموش اور مایوس ووٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی پر بھروسہ کریں وہی ان کی مایوسی دور کرکے پھر سے ان میں ولولہ اور جوش پیدا کرے گی جس کی مثال بلدیاتی اداروں میں کم ترین وسائل کے باوجود اس وقت جماعت اسلامی جو کام کر رہی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، اس لئے اپنا ووٹ‌ ضائع نہ کریں، یہ نہ سوچیں کہ میرے ایک ووٹ سے کیا ہو جائے گا، قطرہ قطرہ مل کر ہی سمندر بنتا ہے-