اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم گرفتار ملزم محمد فیضان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں