ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم کی کاروائی۔انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سرغنہ گرفتار۔گرفتار ملزم محمد نواز گوندل کو چھاپہ مار کاروائی میں منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے میں ملوث تھا۔چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔