ایف آئی اے ملتان سرکل کی بڑی کاروائی

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے ملتان سرکل کی بڑی کاروائی، ڈائریکٹر ملتان زون خالد انیس کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلر گرفتار۔ملزم حمزہ منور کو چھاپہ مار کارروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم شہری سے رقوم بٹورنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔