گورنر سندھ نے سراج الحق سے اپیل کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے جماعت اسلامی کی امارات سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کر دی ہے۔ گورنر سندھ نے سراج الحق سے گفتگو میں کہا کہ تمام سیاستدانوں پر ملکی استحکام کیلیے کام کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے اور یہ وقت تقاضہ کرتا ہے کہ آپ سیاسی ،معاشی صورتحال میں بہتری کیلئےکردار ادا کریں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہیں اور یہ وقت ہے کہ ہم سب ملک کے مفاد کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔ واضح رہے کہ سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔