مانسہرہ، آتشبازی کے سامان میں آگ،3 افراد جاں بحق

مانسہرہ (ایچ آراین ڈبلیو) مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں آتشبازی کے سامان کی دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ آتشزدگی کا واقعہ شنکیاری کے ویگن اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں دکان میں لگی آگ کے باعث سامان جل کر خاکستر ہو گیا، جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے،ایک شخص زخمی ہو گیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دُکان میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے آگ لگی۔