وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مزارِ قائد پر حاضری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، پارٹی کے ایم پی ایز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، سید مراد علی شاہ نے مزار پر پھول رکھے اور دعا کی۔