ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے ملازمین کے لیے ٹاؤن آفس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے ملازمین کے لیے ماڈل کالونی ٹاؤن آفس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈینٹل او پی ڈی جنرل او پی ڈی ہیپاٹائٹس ٹیسٹ شوگر ٹیسٹ بلڈ اسکریننگ الٹراساؤنڈ ہڈیوں کا بھربھراپن بی ایم ڈی کیلشیئم ٹیسٹ فری کیئے گئے۔ میڈیکل کیمپ کا افتتاح چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفراحمدخان میونسپل کمشنر ظفر اقبال مغل چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن زاہد رحیم, میڈیکل سپریٹنڈنٹ سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد غلام نبی شاہ جیلانی نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تعلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین اسمعیل قمر، ای این ٹی اسپیشلسٹ ابو عاصم حمزہ، سی ای او ثریا ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن عبد الطیف پہنور، ٹی ایم سی افسران و دیگر موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ایاز اعوان، ڈاکٹر رشیدہ اعوان چیف میڈیکل آفیسر ماڈل کالونی ٹاؤن، ڈاکٹر صفیہ اظہار انچارج لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم، ڈاکٹرعبداللہ( الٹراساؤنڈاسپیشلسٹ) نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماڈل کالونی ٹاؤن کے ملازمین کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی