سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے KMC اسپورٹس کمپلیکس کا کشمیر روڈ کراچی میں فاتحہ خوانی کا اہتمام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ایمرجنٹ ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ٹریزرار مرحوم سید سعید جمیل کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مغفرت کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا مانگی گئی۔ سنیسی نسیم قریشی نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ خالد رحمانی نے ایصال ثواب کے لے دعا کی اور مرحوم سید سعید جمیل کے ایصال ثواب کیلئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجنیئر محفوظ الحق نے سید سعید جمیل کے بارے میں کہہ کر یہ سابق مسٹر کراچی، مسٹر سندھ اور نیشنل چیمپئن بھی رہے تھے۔ امتیاز شیخ، ثناء علی، تہمینہ آصف، آصف عظیم اور محمّد تقی نے بھی مرحوم سید سعید جمیل کے لے اظہار خیال کیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ایمرجنٹ ایگزیکٹو میٹنگ میں موجود مس وینا مسعود، رفعت جہاں، ماجدا حمید، مس نرگس، مس عابدہ، مس پروین، نوشاد احمد خان، ڈاکٹر زولفقار، محمّد نفیس، کامران قریشی، شاہ نعیم ظفر، شاہد مسعود، محمّد ندیم خان، عبدلرحیم، عبدالحمید، احمد سرور، حق نواز، آفس اسٹاف نجم بھائی، ماجد، مصدق حسین اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر بھی موجود تھے اور اسکے ساتھ ھی ھاؤس نےاصغر بلوچ کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ٹریزرار کی اضافی زمہ داری بھی دے دی۔