ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ افس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ افس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایس ایس پی ضلع ساؤتھ، ساجد امیر سدوزئی اور “Essa Laboratories” کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں “Essa Laboratories” کی جانب سے کیمپ میں انے والے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے مفت شوگر اور کیلشیم کے ٹیسٹ، ماہر ڈاکٹروں سے مفت صلاح مشورے اور اگاہی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم بھی کی گئیں، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے شوگر کے اسباب، علامات اور روک تھام کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا گیا نیز خون کے دیگر ٹیسٹ 40 فیصد رعایت کے ساتھ کیے گئے، اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی بھی کیمپ میں تشریف لائے اور موجود میڈیکل سہولیات سے استفادہ حاصل کیا جبکہ کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایس ایس پی ساؤتھ اور عیسی لیبارٹریز کی ٹیم نے ایک دوسرے کا شکریہ بھی ادا کیا