ایس ایس آرایل کو وومن امپاورمنٹ ای ایف پی ایوارڈ مل گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے ایس ایس آر ایل کو وومن امپاورمنٹ ای ایف پی ایوارڈ مل گیا ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ای ایف پی وومن امپاورمنٹ اینڈ جینڈرریکوگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سلسلے میں ایس ایس آر ایل کے سی ای او لی جیگن نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں مختلف پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں، تھر میں مقامی خواتین کو امپاور کیا جارہاہے بیس خواتین سولر پینل میں کلیننگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنے گھروں کی کفالت کررہی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ تھر میں عام طور پر خواتین گھروں پر ہی رہتی ہیں مگر ہم انہیں روزگار کے مواقع دے رہے ہیں، علاوہ ازیں تھر بلاک ون انٹر گریٹڈ انرجی پراجیکٹ سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے جو تیرہ سو بیس میگا واٹ بجلی کوئلے سے تیار کرکے فراہم کر رہاہے۔