ڈسٹرکٹ ایسٹ SBCA، چیف کرپشن کمانڈر اشفاق کھوکھر، کرپشن کمانڈر ون آصف شیخ، اور 2 امتیاز شیخ کا راج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ‌ ساؤتھ سے ہجرت کر کے آنے والا ٹولہ اشفاق کھوکھراور امتیاز الحق شیخ اینڈ کمپنی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمان سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تعمیرات کے ایک نئی زندگی بخشی ہے اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق بلڈروں نے بھنگڑے مچانے شروع کر دئیے ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ ایک طویل و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے جو کراچی کوآپریٹو یونین آف سوسائٹیز، شاہراہ فیصل سے ہوتا ہوا اسکیم 33 بشمول گلستان جوہر تک کی حدود رکھتا ہے اور اب ان تمام علاقوں پر تین کا ٹولہ یعنی اشفاق کھوکھر، امتیاز شیخ اور آصف حسین شیخ نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور کسی بھی قانونی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے کر اس کا انہدام کرنا اور کسی بھی غیرقانونی تعمیرات کو بہت پیار سے تعمیر کروانا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے، بس ان کو قائداعظم کی بھرپور تصاویر سے مزین کرنا ضروری ہے، اشفاق کھوکھر نے ضلع شرقی کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ایک میں کرپشن کمانڈ امتیاز شیخ کو دی گئی ہے اور دوسرے حصے کے کرپشن کمانڈر جناب آصف حسین شیخ صاحب ہیں جو عہدے کے لحاظ‌ سینئر بلڈنگ انسپکٹر ہیں لیکن اس علاقہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ان کا بے دام غلام بن کر رہتا ہے کیونکہ انہیں کرپشن ہیڈ کوارٹر سے کرپشن کمانڈر ون کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، موصوف آصف شیخ کو اس سے قبل بھی کرپشن میں ان کی مہارت کے باعث آفشیٹنگ اسسٹنٹ‌ ڈائریکٹر کا چارج دیا گیا بعدازاں آصف حسین شیخ کو بذریعہ آرڈر نمبری: SBCA/DD/admin-P1/2020/375 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ استعمال کرنے سے روکتے ہوئے واپس بلڈنگ انسپکٹر کے عہدے ہی کی تنخواہ وصولی کا پروانہ جاری کیا، اب ڈسٹرکٹ ایسٹ 1 کے کرپشن کمانڈر عہدہ کے لحاظ سے تو ایس بی آئی ہیں لیکن ٹھاٹھ باٹھ اور غیرقانونی تعمیرات کے عوض مال بٹورنے کے باعث کرپشن کمانڈر ون کے مزے لوٹ رہے ہیں