شہری انفرادی ضروریات کے مطابق امیگریشن طریقہ اختیار کر سکیں گے، شاہ رخ عباس گوندل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نامور ایوارڈ یافتہ امیگریشن فرم ایس لگڑری امیگریشن سلوشنز نے نجی ہوٹل میں کنیڈا، یو کے اور امریکہ میں بزنس، اسکلز، پروفیشنلز اورفیملی امیگریشن کے بارے میں 20ویں ون آن ون امیگریشن سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس لگڑری گروپ کے بانی اور سی ای او بیرسٹر شاہ رخ عباس گوندل، چیف آپریٹنگ آفیسر ایلن جیمز گیمون اور ایس لگڑری اسلام آباد اور کراچی آفس کے سینئر مینجمنٹ نے امیگر یشن کے خواہشمند امیدواروں سے براہ راست بات چیت کی۔سیمینار کا مقصدامیگریشن کے خواہشمند سرمایہ کاروں، تاجروں، ہنرمند کارکنوں، اور کاروباری افراد کو کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں امیگریشن سے متعلق طریقہ کار اور پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد کرنا تھا۔ اس سیمینار میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں کینیڈا کے مختلف امیگریشن کی راہوں ، جیسے کہ بزنس اسٹیبلشمنٹ، اسٹارٹ اپ ویزا، کمپنی ٹرانسفر (ICT) پروگرام، C11 ویزا پروگرام، انٹرپرینیوریل لیبر مارکیٹ امپیکٹ اسسٹمنٹ (LMIA) وغیرہ شامل ہیں۔ اس سیمینار میں سینکڑوں امیگریشن کے خواہشمند امیدواروں نے شرکت کی۔سیمینار میں شاہ رخ عباس گوندل، بانی اور سی ای او، ایس لگڑری امیگریشن سلوشنز نے کہا کہ ”ہم عالمی شہریت کے حصول کیلئے کینیڈا کے امیگریشن چینل کے ذریعے پاکستانیوں کو ایک روڈ میپ دیتے ہیں جو ہر طرح سے شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ ہم ایک ایسے برج کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں ہمارے ممکنہ کلائنٹس اعلیٰ درجے کے کینیڈین وکلاءسے براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ امیگریشن کے خواہشمند زیادہ معاشی فوائد کے لیے اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق امیگریشن کیلئے موزوں طریقہ اختیار کر سکیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیف آپریٹنگ آفیسر، ایلن جیمز گیمون نے کہا، ”ہماری ٹیم کینیڈین، یو کے اور یو ایس اے امیگریشن کے لیے آپ کا ون اسٹاپ سلوشن بننے کی منتظر ہے۔ ہم اس سیمینار کے ذریعے جب سے آپ درخواست دینے کا فیصلہ کرتے ہیں اس وقت تک جب تک آپ کینیڈا میں بہترین پیشہ ورانہ معیار حاصل کرنے کے خوابوں کو پورا نہیں کر لیتے تب تک آپ کا گیٹ وے بننے پر یقین رکھتے ہیں۔ایس لگڑری امیگریشن سلوشنز پہلی کینیڈین امیگریشن فرم ہے جس کے دفاتر اونٹاریو (کینیڈا)، دبئی، اسلام آباد اور کراچی میں ہیں۔ جلد ہی ایس لگڑری لاہور میں بھی ایک برانچ کا آغاز کرے گی۔ ایس لگڑری کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اسے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 2023 اور NFEH CSR ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ایس لگڑری امیگریشن سلوشنز کو پاکستان میں دیگر امیگریشن کنسلٹنٹس سے جو چیز ممتاز کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ ایس لگڑری کینیڈا میں رجسٹرڈ لاءفرم ہے جس کے دفاتر کینیڈا سمیت، دبئی اور پاکستان کے دو شہروں اسلام آباد اور کراچی میں واقع ہیں،اور اس کے بانی اور سی ای او بیرسٹر شاہ رخ عباس گوندل کینیڈا میں ٹرپل لائسنس یافتہ امیگریشن اٹارنی ہیں۔ ایس لگڑری بہترین قانونی طریقوں کے ذریعے امیگریشن کے عمل کے ہموار عمل کو یقینی بناتا ہے اور اس نے اپنے 15 سال کے سفر میں اب تک 20,000+ سے زیادہ امیگریشن کیسز کو ہینڈل کیا ہے۔