اشفاق کھوکھر، ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عہدے سے فارغ، وجہ بھی بتا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پھیلتی ہوئی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں ناکامی اور نچلے عملے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اشفاق کھوکھر ڈپٹی ڈائریکٹر (BS-18) جو ڈسٹرکٹ ایسٹ‌ میں بطور نگراں ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں ، آج 18 مارچ کو نوٹفیکیشن نمبر SBCA/DD(Admin-P-I)/2024/419 کے مطابق انجنئیر علی اسد کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کا بطور نگران ڈائریکٹر ایسٹ کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ اشفاق کھوکھر کو فارغ کرتے ہوئے انہیں ایڈمنسٹریشن سیکشن ایس بی سی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اشفاق کھوکھر نے ایچ آر این ڈبلیو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ میڈیا میں میری تصاویر کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات کرانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر غیرقانونی تعمیرات پر دفتری کارروائی کرکے متعلقہ افسر کو ہدایت جاری کرتے ہیں لیکن وہاں سے ان غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی نہ ہونے کی بنا پر وہ مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا نچلا اسٹاف سیاسی طور پر مجھ سے بہت طاقتور ہے اور وہ الٹا میرے خلاف ہی کارروائی کرا دیتے ہیں، اس بات چیت کے فورا بعد ایچ آراین ڈبلیو کو مذکورہ نوٹیفیکیشن موصول ہوا جس میں اشفاق کھوکھر کو ضلع شرقی سے فارغ کر دیا گیا ہے- ایچ آراین ڈبلیو نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ان طاقتور ترین اسٹاف کو بھی فوکس کیا ہوا ہے اور جلد ہی ان کے سیاسی و سرکاری کنکشنز کا بھانڈہ پھوڑے گا-