ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینارگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ میں منعقد

باندھی (ایچ آراین ڈبلیو) سیپا شہید بینظیرآباد کی جانب سے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینارگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل، کالج کی پرنسپل لالا رخ بلوچ اور دیگر نے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لئے ہم سب پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدام کریں ریجنل انچارج سیپا نے مزید کہا کہ سیپا ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشان ہے تاکہ ماحول کو صاف اور بہتر بنایا جاسکے۔ڈاکٹر گل امیر سنبل نے مزید کہا کہ مزید ایسے سیمینار کر کے شہریوں کو بہتر ماحول بنانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ سیمینار میں سیپا ٹیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجم کہنڈ اور کیمسٹ طالب حسین نے ماحولیاتی تبدیلی کے ٹیکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ماحولیاتی مسائل کو کس طرح سے حل کیا جائے اور مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاء کے حوالے سے آگاہی دی۔ سیمینار میں کالیج کی پروفیسرز و لیکچررز اور طلباء اور سیپا افسران نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر اور پرنسپل لالا رخ بلوچ نے کالج کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔