سپریم کورٹ، صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سپريم كورٹ ميں صحافيوں كو ہراساں كرنے كے خلاف از خود نوٹس كيس کو سماعت كيلئے مقرر کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر 25 مارچ کو از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔