کراچی پریس کلب میں تمام مذاہب کے لئے افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیاگیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی پریس کلب میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، پارسی اور بہائی مذاہب کے لوگوں کے لئے مسافر پاکستانی مختار احمد بھائی جی کے پہلے افطاری دستر خوان کے بعد رومن کیتھولک چرچ کے کیتھولک کمیشن برائے مذہبی ہم آہنگی کی طرف سے سینٹ پیٹرک کالج ایڈیٹوریم میں تمام مذاہب کے لئے افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیاگیا جس میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید اینتھونی ،کیتھولک بشپ ڈائس آف کراچی کے ٹونی مارٹس ،سینٹ پیٹرک چرچ کے فادر شکیل گلزار ،کاشف اینتھونی ،مسافرپاکستانی مختار بھائی جی ،ہندو مہاراج کونسل کے گوسوامی وجے مہاراج،سینیٹر انور لعل ڈین ،چرچ کونسل آف پاکستان کے شاہد انور و دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے اتحاد، اتفاق کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام مذاہب میں اتحاد، اتفاق قائم کرنے کے لئے اپنی اپنی کاوشیں بروئے کار لائے گے تاکہ ملک کو ترقی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن کیاجا سکے۔