کراچی میں ڈاکوؤں نے تاجروں سے لاکھوں روپے چھین لیے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے 2 تاجروں سے لاکھوں روپے چھین لیے۔ پولیس کے مطابق گودام چورنگی کےقریب تاجر متین سے 50 لاکھ روپے اورکورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آئے تاجر سے 35 ہزار روپے لوٹ لیےگئے، دونوں واقعات کے مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔ ادھر گلستان جوہر بلاک ایک میں ملزم بیکری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور لانڈھی 6 نمبر میں گولی لگنے سےکم عمر لڑکا زخمی ہو گیا۔ اس کے علاوہ منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔