لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ پاکستان میں لوہےکی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی،رپورٹ کے مطابق چین میں اسٹیل سستا ہونے کا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔ اسٹیل کے تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے.