دبئی میں رمضان المبارک کے دوران 202 بھکاری گرفتار

دبئی (ایچ آراین ڈبلیو) دبئی میں رمضان المبارک کے دوران 202 بھکاری گرفتار، دبئی میں پولیس نے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جس میں 112 مرد اور 90 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار بھکاریوں میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی