انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کے ایک وفد کی چئیرمین محمد اسلم الہٰی کی قیادت میں کینیا میں پاکستان کے سفیر حمید قدوائی سے ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ روز انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کے ایک وفد نے چئیرمین محمد اسلم الہٰی کی قیادت میں کینیا میں پاکستان کے سابق سفیر حمید قدوائی سے ملاقات کی، حمید قدوائی نے مقامی ہوٹل میں وفد کو افطار کی دعوت دی تھی، اس موقع پر آئی سی ایچ آر کے وفد نے حمید قدوائی کو چائلڈ اور بانڈڈ لیبر پر بنائے گئے اپنے پروجیکٹ کی خصوصی بریفنگ دی جس میں حکومت پاکستان اور وزارت انسانی حقوق کی طرف سے چائلڈ‌ اور بانڈڈ لیبر کے لئے کئے اقدامات کو مزید وسعت دینے اور پاکستان میں چائلڈ لیبراور بانڈڈ لیبر کے خاتمے کے لئے تیار ایک خصوصی پروجیکٹ کی افادیت سے بھی آگاہ کیا، معزز سابق سفیر نے انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اپنے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، حمید قدوائی نے کمیشن کو اپنے کام کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر رسائی کرنے کے لئے مفید مشورے دئیے، انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی طرف سے چئیرمین محمد اسلم الٰہئ نے مختصرا اپنے پروجیکٹ کے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی، بعدازاں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پالیسی ایڈوکیٹ ندیم احمد اور ڈائریکٹر لیگل ایڈوکیٹ آغا امیر مختار، ڈائریکٹر پلاننگ طلعت عباس شاہ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن طارق محمود خٹک، ڈائریکٹر ٹیکنالوجی اینڈ انویشن حمزہ اقبال، اسپیشل کوآرڈنیٹر ایند ڈائریکٹر ویمن سیل یسری اقبال، لا آفیسر ایمن ابراہیم اور پروجیکٹ منیجر سمرین والا نے حمید قدوائی کو اس خصوصی پروجیکٹ کے اثرات اور اس پر عملدرآمد کے نتیجے میں پاکستان میں چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر کی شرح میں بڑے پیمانے پر کمی ہونے کی وجوہات پر اپنی آرا پیش کیں، معزز سابق سفیر نے کمیشن کے کام پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمیشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- واضح رہے کہ انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کے چئیرمین محمد اسلم الٰہی کو وفاقی وزیر انسانی حقوق و انصاف نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کے لئے طلب کیا ہوا ہے اور کمیشن کا وفد جلد ان سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا-