گلشن اقبال بلاک 13-سی پلاٹ نمبر A-68، رہائشی مکان کے نقشہ پر غیرقانونی پورشن، فرضی رہائش کرا دی گئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن اقبال بلاک 13-سی پلاٹ نمبر A-68 پر رہائشی مکان کا نقشہ منظور کروا کر غیرقانونی طور پر پورشن بنا دئیے گئے، اور جعلی رہائش اختیار کرکے تعمیرات کو پرانا قرار دے کر فائل بند کرنے کی تیاری کی جارہی ہے- لازمی کھلی جگہ جو کسی بھی ایمنسٹی اسکیم تک میں ریگولرائز نہیں ہو سکتی وہ بھی مکمل طور پر گھیر کر تعمیراتی قوانین کو ٹھینگا دکھا دیا گیا، سابق اے ڈی نجم قریشی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ میں لیا پیکیج نواب منگریجو 03333400202 اور عرفان سومرو 03333869591 کے ذریعہ حلال کروا دیا، علاقہ مکینوں کی دی گئی شکایتوں کے کاغذ حسن اسکوائر پر پکوڑے والوں‌ کے ٹھیلوں پر پکوڑے پیک کرنے کے کام آ رہے ہیں اور یہ صرف پاکستان بھر کے بدنام اور بدترین رشوت خور ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مہا پیداگیر افسران کی وجہ سے ہو رہا ہے جو آفس میں صرف مال حرام جمع کرنے آتے ہیں اور غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی کرنے کے بجائے وہاں سے مال پکڑ کر آ جاتے ہیں، علاقہ مکینوں نے اپنے وکیل کے ہمراہ اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اب گلشن اقبال سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہونے والی تمام غیرقانونی تعمیرات کے خلاف لسٹیں بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ سیکڑوں غیرقانونی تعمیرات اینٹی کرپشن کو ارسال کی جائیں گی اور ان غیرقانونی تعمیرات کا حجم 50 کروڑ سے زیادہ ہوا تو اسے نیب ریفرنس تیار کر کے نیب ہیڈکوارٹر بھیجا جائے گا-