بارش میں مخدوش عمارتوں کے گرنے کا خطرہ، ڈی جی ایس بی سی اے کا دورہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌بارش میں مخدوش عمارتوں کے گرنے کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی۔ایس بی سی اے نے ہنگامی دورے کے بعد رین ایمرجنسی کیمپ قائم کرکے انتباہی مہم کی ہدایت کردی.
ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشیدسولنگی نے حساس علاقے اولڈسٹی ایریا کا دورہ کیا.
سوک سینٹر میں ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پررین ایمرجنسی کیمپ چوبیس گھنٹے کام۔کرے گا جبکہ انتباہی۔مہم بھی شروع کردی گئی ہے.
شہریوں سے اپیل۔کی گئی ہے کہ کسی عمارت کے۔مخدوش ہونے کی اطلاع فوری طور پر رین ایمرجنسی سینٹر پردی جائے.
کراچی میں پانچ سو سے زائد مخدوم عمارتوں میں تین سو سے زائد کراچی جنوبی اولڈسٹی ایریا کھارادار میٹھادر و رامسوامی لیاری میں ہیں.