ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد تھانےکی حدود میں شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ، مقابلہ تین ہٹی پل کے نیچے ندی کنارہ لیاقت آباد کے پاس ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار، زخمی ملزم کی شناخت بابر عرف گن شاٹ ولد محمد اسلام کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے فراری ملزم کی شناخت متین احمد ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین برآمد کرلیا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فراری ملزم کی تلاش شروع، زخمی ملزم اور اسکے ساتھی کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.