تھانہ سچل پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو مقابلہ کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسکیم 33 الاظہر گارڈن سے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے زیر استعمال برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KNP-5087 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہباز ولد جعفر (زخمی) اور نیاز ولد دوست (زخمی) شامل ہیں۔