حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 289.41 روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24 روپے سے بڑھ کر 290.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔