پولیس کو گینگ وارعذیر بلوچ اور اس ساتھیوں کے خلاف شواہد پیش کرنا مشکل بن گیا، ایک اور مقدمہ میں بری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کو گینگ وارعذیر بلوچ اور اس ساتھیوں کے خلاف شواہد پیش کرنا مشکل بن گیا

پراسیکیوشن لیاری گینگ وارکے کمانڈر ملا نثارکے خلاف جرم ثابت کرنے میں ایک بار پھر ناکام

لیاری گینگ وار کمانڈر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ سے بری

عدالت نے عدم ثبوت و شواہد پر ملزم نثار احمد عرف ملا نثار کو بری کردیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت و شواہد موجود نہیں ہیں، عابد زمان ایڈووکیٹ نے استدعا کی تھی کہ ملزم کو مقدمہ سے بری کیا جائے، وکیل صفائی عابد زمان

پراسیکوشن کے مطابق 24 جنوری 2014 کو رینجرز اور پولیس نے بکرا پیڑی چوک کے قریب کارروائی کی تھی،

کارروائی لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی،

رینجرز اور پولیس کو دیکھ کر ملا نثار اور اس کے کارندوں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی تھی،

رینجرز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم اسلم ہلاک بھی ہوا تھا،

مقدمہ میں ملزم کے ساتھی نعیم رضوی ، فاروق مایا ، عادل عرف بادل اور یونس مفرور ہیں ،

ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے،