ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران بازو فریکچر ہوا، اداکارہ میرا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی زخمی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی میرا کا نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا بازو فریکچر ہے اور وہ بیمار لگ رہی ہیں، میرا نے کہا کہ میں اپنی نئی فلم کے لیے ایکشن سین کررہی تھی کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا اور میرا بازو فریکچر ہوگیا اور آج سب کے سامنے زخمی حالت میں ہوں، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے کام کو لیکر کافی سنجیدہ ہوں، جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کرتی ہوں تو پوری طرح اُس کردار میں کھو جاتی ہوں اور حقیقت کی طرح اُس کردار کو ادا کرتی ہوں، اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت تکلیف میں ہوں، میرے بازو میں بہت درد ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بازو کو ٹھیک ہونے میں تقریباََ ایک ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، میرا نے اپنی فلم کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میری فلم کا نام فائنل نہیں ہوا ہے، جیسے ہی فلم کا نام فائنل ہوگا تو میں ضرور اپنے مداحوں اور میڈیا سے شیئر کروں گی