میرا وعدہ ہے کہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا ، گورنر سندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عہدے پرفائض ہوں جہاں صرف الزام ہی عائد ہوتے رہے ہیں ، میرا وعدہ ہے کہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا ، ایف پی سی آئی صدر نے کہا کہ الیکشن میں بڑی کامیابی کی ہے ، شکر ہے کہ یہاں فارم 45 اور فارم 47 کی معاملہ نہیں-

ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ دینےکی ضرورت ہے ، پاکستان ماربل کی برآمد بڑھا سکتا ہے، پاکستان معدنیات کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے ، اس کے لئے ایس آئی ایف سی ہے ، جلد ایس آئی ایف سی کو خط لکھوں گا کہ ایف پی سی آئی کو ٹیم کا ممبر بنایا جائے ، گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ، میرے تاجر اور صنعتکار کو کوئی تنگ نہیں کرسکے گا

جب کو بھی مسائل ہوں کسی بھی محکمے کی ایس او سی کا مسئلہ ہو تو آپ کا گورنر ساتھ جاکر حل کرائے گا ، جو پاکستان میں وسائل ہیں اس میں سعودی سرمایہ کاری آئے گی ، ایس آئی ایف سی میں آنے والی سرمایہ کاری کے ثمرات بزنس کمیونیٹی جو بھی ملنی چائیے ، اللہ نہ کرے ہمارا ملک کبھی ڈیفالٹ ہو ، بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکلا ت میں ساتھ کھڑی رہی ہے

گورنرہائوس کا17 ماہ میں 16.50 لاکھ افراد نےدورہ کیا ، معاشی دھشت گردی کا مقابلہ ایس آئی ایس سی کر رہی ہے، پڑوسی ممالک نہیں چاہئے پاکستان میں بیرونی بلخصوص سعودی ، چینی سرمایہ کاری آئے،

ہم بےروزگاری کےخاتمےکےلیئے گورنر روزگار اسکیم شروع کرنے جارہے ہیں ، ہم وہ پروگرام جارہے ہیں ، اس میں ہنر مند کو اسنا قرضہ مل سکے گا ، میرا ماننا ہے کہ ساری زندگی کوئی ایک ہی منصب پر نہیں رہ سکتا ، ایف پی سی سی آئی میں جو تعریف ہوئی وہ میں نے نہیں کہی۔