کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ گزشتہ ہفتے کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیئے بھرپور کارروائیاں۔ جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے دوران 02 دہشتگردوں سمیت 05 ملزمان ہلاک، جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کراچی پولیس نے 24مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد29زخمی ڈاکوؤں سمیت 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 37 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ ،15موٹر سائیکلیں، 01 رکشہ اور ہینڈگرینیڈ برآمد کی گئی۔ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر863سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 کلو 100 گرام چرس، 01 کلو 178 گرام آئس/کرسٹال، ہیروئن اور 128 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں-

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 167سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 60موٹرسائیکلیں برآمد کر کے تحویل میں لی گئی۔

کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔