یوسف پلازہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیع صدیقی کی ہدایات پر یوسف پلازہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ایس ایچ او تھانہ یوسف پلازہ سب انسپکٹر سرفراز راجپوت کی نے کارروائی کرتے ہوئے ، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، اسلحہ برآمد۔

کاروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 01۔عمران ولد عبدالرحمن 02 سلیمان ولد حاتم گرفتار کیا گیا۔ملزم پہلے بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ برآمد، چھینے گئے 09 عدد موبائل فون اور تھانہ کلری کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد جبکہ ایک موبائل فون تھانہ سمن آباد کی حد سے چھینا گیا تھا مقدمہ الزام نمبر 54/2024 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان کو انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا