حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ حیدری مارکیٹ پولیس کی بروقت کارروائی ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1 اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

ملزم کو KDA فلائی اوور پر گرفتار کیا گیا جب ملزم ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا

گرفتار ملزم کی شناخت کیلس ولد سیمیول کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ساتھیوں کی شناخت مانی ولد ندیم عرف دیما، سُمِت ولد نامعلوم اور کالو ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون انفینیکس، 1 عدد موبائل فون کیپیڈ، دستاویزات اور چیک وغیرہ برآمد

گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ الزام نمبر 163/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ اور مقدمہ الزام نمبر 164/2024 جرم دفعہ 23iA آرمز ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی