ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں

پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 15 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی

ایک پولیس مقابلے کے دوران 03 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں 05 اسٹریٹ کرمنلز، ایک منشیات فروش، ایک اشتہاری، 02 مفرور اور 06 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 05 پستول، 50 گرام چرس اور مختلف وارداتوں میں چھینے و چوری کئے گئے 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 238 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، اسمگل شدہ 1200 لیٹر ڈیزل اور جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم بھی برآمد کی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری تھانہ پاک کالونی، جیکسن، سائیٹ اے اور سعید آباد کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔