کورنگی پولیس نے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس نے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق گرفتار ملزم فرحان نے اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ تاجر سے 20 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا. ملزمان تاجر کو مسلسل مختلف نمبروں سے کال کرکے 20 لاکھ کبھی 30 لاکھ کا مطالبہ کرتے رہے.
حسن سردار نے بتایا کہ ملزمان نے تاجر اور اسکی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور تاجر کی دوکان پر فاٸرنگ کی، تھانہ زمان ٹاٶن میں تاجر کی مدعیت میں بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
ملزمان کی گرفتاری کے لیٸے ایس ایس ایچ کو کورنگی صنعتی ایریا کو خصوصی ٹاسک دیا گیا، ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا اورنگزیب خٹک نے ٹیکنکل ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم بھتے اور دیگر جراٸم کی سرگرمیوں میں بھی ملوث نکلا، گرفتار ملزم فرحان اس سے قبل بھی بھتے کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، گرفتار ملزم تاجروں سے بھتہ طلب کرنے کے لیٸے مختلف واٹس ایپ نمبروں کا استعمال کرتا تھا.
مفرور ملزم حسن کی گرفتاری کے لیٸے چھاپے مارے جارہے ہیں. گرفتار ملزم فرحان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے.