کیماڑی پولیس کا پرانا گولیمارمیں‌چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی پولیس پرانا گولیمار میں گینگ وار/ منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا. ملزمان و پولیس کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 06 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 1- عبدالسلام، 2- عرفان، 3- عامر، 4- بابر، 5- شعیب اور 6- اویس کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد کرسٹال، آئس، کریش، منشیات پیک کرنے کا سامان اور ڈیجیٹل کانٹا، 04 عدد پستول، ایمونیشن 08 موٹر سائیکلیں، 05 ٹیبلٹ، 08 موبائل فون اور 2500 روپے کیش بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔
ملزمان پرانا گولیمار، جہان آباد میں منشیات نیٹ ورک آپریٹ کرنے سمیت گینگ وار سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔
گرفتار ملزم عبدالسلام بدنام زمانہ گینگ وار سہیل ملا کا بھائی اور عزیر بلوچ کا سالا ہے۔
ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی سربراہی میں پولیس پارٹی ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔
گرفتار تمام ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔