ناروے کی شہریت حاصل کرنا مزید آسان ہوگیا

اوسلو (ایچ آراین ڈبلیو) ناروے نے 18 اپریل کو مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مالی معاونت کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد لوگوں کو وہاں آسانی سے رہنے اور آباد ہونے کی اجازت سہولت مل گئی ہے۔
ناروے کی حکومت نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران درخواست دینے والوں کیلئے مالی خودمختاری کی لازمی قرار دی گئی سابقہ شرائط کو معاف کر دیا ہے۔
پچھلے ضابطوں کے تحت، 18 سے 67 سال کی عمر کے افراد کو مستقل رہائشی اجازت نامے کے حصول کے لیے پچھلے سال کے دوران مستحکم آمدنی کا مظاہرہ کرنے اور حکومتی مالی امداد حاصل کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت تھی.
تاہم حالیہ ترمیم نے سوشل سروسز ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر پابندی ختم کردی ہے، جبکہ مستحکم آمدنی برقرار رکھنے کی شرط برقرار ہے۔
مستقل رہائشی اجازت نامہ لوگوں کو ناروے میں غیر معینہ مدت تک رہنے اور کام کرنے کا حق دیتا ہے۔